Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی وی ارطغرل کے بعدکون سی نئی ترکی سیریز لے کر آرہا ہے؟

دیرلیس ارطغرل کو اردو میں ڈب کیا گیا جو 179 اقساط پر مشتمل تھا اور 2020 میں پی ٹی وی پرماہِ رمضان میں روزانہ رات 9:10 بجے نشر کیا گیا۔
شائع 08 فروری 2022 11:25am
یہ سیریز 9 فروری سے  نشر ہونا شروع ہو جائے گی۔فائل فوٹو۔
یہ سیریز 9 فروری سے نشر ہونا شروع ہو جائے گی۔فائل فوٹو۔

پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے مقبول تاریخی ڈرامہ کرولس عثمان کے فائنل پریمیئر کے بعد ایک نئی ترکی سیریز نشر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

گزشتہ 10 سالوں میں پاکستانی ٹیلی ویژن پر بہت سے ترکش ڈرامے نشر کئے جا چکے ہیں جن میں 'نور،عشقِ منون اور میرا سلطان' شامل ہیں ۔یہ ترکی کےوہ ڈرامے ہیں جنہوں نے بے حد مقبولیت حاصل کی اور یوں پاکستان میں ترکش ڈراموں کا رجحان بڑھنے لگالیکن ان میں سے سب سے زیادہ سپر ہٹ تاریخی سیریز دیرلیس ارطغرل ہوئی تھی جس کو سامعین کی ایک بڑی تعداد نے پسند کیا تھا۔

دیرلیس ارطغرل کو اردو میں ڈب کیا گیا جو 179 اقساط پر مشتمل تھا اور 2020 میں پی ٹی وی پرماہِ رمضان میں روزانہ رات 9:10 بجے نشر کیا گیا، یہ سیریز عثمان کے والد ارطغرل پر مبنی ہے جس نے سلطنت عثمانیہ کی بنیاد رکھی تھی۔ اس نے پی ٹی وی پر ڈیجیٹل سامعین کی ایک بڑی تعداد کو راغب کرنے میں مدد کی اور یوٹیوب پر لاکھوں ویوز حاصل کئے۔

پھر 2021 میں پی ٹی وی نے ارطغرل کا دو سرا سیزن نشر کیا جس کی آخری قسط اتوار کو پیش کی گئی تا ہم کرولس کے فائنل کے چند ہی گھنٹے بعد پی ٹی وی نے ایک نئی ترکی سیریز کا اعلان کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ یہ 9 فروری سے نشر ہونا شروع ہو جائے گی۔

عبد الحمید، سلطان عبد الحمید کی زندگی پر مبنی پانچ سیزن پر مشتمل ہے، پی ٹی وی نے اس کہانی کو امت مسلمہ کی تاریخ کا ایک روشن باب قرار دیا ہے۔

PTV