Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلزپارٹی نے 27 فروری کے لانگ مارچ کی تیاریاں تیز کردیں

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے 27 فروری کے لانگ مارچ کی تیاریاں ...
شائع 08 فروری 2022 11:14am

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی نے 27 فروری کے لانگ مارچ کی تیاریاں تیز کردیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج جنوبی پنجاب کا 3 روزہ دورہ شروع کریں گے، بلاول بھٹو زرداری گیلانی ہاؤس ملتان میں 9 فروری کو پارٹی عہدیداروں اور ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

10 فروری کو گیلانی ہاؤس پر ورکر کنونشن ہوگا، اجلاس میں 27 فروری کو مزار قائد کراچی سے شروع ہونے والے لانگ مارچ پر بریفنگ دی جائے گی۔

پارٹی عہدیداروں اور ٹکٹ ہولڈرز کی لانگ مارچ میں ذمہ داریوں کا تعین کیا جائے گا، کونسا ضلع کہاں سے لانگ مارچ میں شامل ہوگا، اجلاس میں تعین کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کے والد کی تعزیت کے لئے کوٹ ادو بھی جائیں گے۔

karachi

PPP

long march

Bilawal Bhutto Zardari