Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور میدان میں لیونل میسی کو پیچھے چھوڑ دیا

لندن: پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر 40...
شائع 08 فروری 2022 09:22am

لندن: پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر 40 کروڑ فالوورز حاصل کرنے والے دنیا کے پہلے انسان بن گئے۔

انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی شخصیت میں کرسٹیانو رونالڈو کے بعد دوسرے نمبر پرامریکی سوشل میڈیا اسٹار، بزنس ویمن اور ماڈل کائیلی جینر ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 30کروڑ 90 لاکھ ہے۔

اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ارجنٹائن کے فٹبالر لیونل میسی جبکہ چوتھا نمبر ہالی وڈ اداکار ڈیوائن جانسن کا ہے۔

میسی کے انسٹاگرام پر 30 کروڑ 60 لاکھ جبکہ ڈیوائن کے 29 کروڑ سے زائد فالوورز ہیں۔

london

Cristiano Ronaldo

footballer

Portugal

Lionel Messi