Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم عمران خان کا بلدیاتی انتخابات کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول جماعت ہے، بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے، عوام کے پاس پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی بہتر آپشن نہیں۔
شائع 07 فروری 2022 03:31pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےبلدیاتی انتخابات کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا اور عوامی جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی )کا اجلاس ختم ہوگیا ،جس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے طریقہ کار پر بھی مشاورت ہوئی اوربڑے شہروں میں مئیرز کیلئے ناموں کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا ۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے بلدیاتی انتخابات کیلئےعوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور ساتھ ہی وزیراعظم نے عوامی جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے کو منظم کیا جائے، ہمارے کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں،بلدیاتی انتخابات میں میرٹ پر ٹکٹیں تقسیم کی جائیں گی۔

عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول جماعت ہے، بلدیاتی انتخابات میں پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے،عوام کے پاس پی ٹی آئی کے علاوہ کوئی بہتر آپشن نہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں دورہ چین سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی جس پر وزیراعظم عمران خان نےدورہ چین کی کامیابی کو اجاگر کرنے کی ہدایت کی۔

pm imran khan

اسلام آباد