Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ایس ایل: 100فیصد شائقین کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت

این سی او سی کے مطابق اجلاس میں پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والےمیچز میں 50فیصد شائقین کو شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شائع 07 فروری 2022 02:26pm

اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے پی ایس ایل میں مرحلہ وار 100 فیصد شائقین کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دے دی۔

وفاق وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال اور بڑے شہروں میں کیسز کی شرح کا جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی کے مطابق اجلاس میں پی ایس ایل کے لاہور میں ہونے والےمیچز میں 50فیصد شائقین کو شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

این سی او سی نے فیصلہ کیا کہ 15 فروری تک مکمل ویکسی نیشن شدہ افراد کو ہی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ16 فروری کے بعد اسٹیڈیم میں 100 فیصد شائقین کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شائقین کے اسٹیڈیم میں داخلے کیلئے ویکسی نیشن لازمی ہوگی تاہم 12 سال سے کم عمر بچوں کو بغیر ویکسین لگوائے بھی اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔

NCOC

اسلام آباد

Asad Umer

cricket fans