Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کیا کافی انسان کے ہاضمے کو بہتر بناتی ہے؟

تحقیق کے مطابق کہ روزانہ 3 سے 5 کپ کافی پینا صحت کے لیے بالکل بھی تقصان دہ نہیں ہے
شائع 07 فروری 2022 02:29pm

اکژ لوگ چائے کے بجائے کافی پینے کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ کافی بھی انسان کے ہاضمے کو بہتر بناتی ہے۔

فرانس میں محققین کی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کافی انسان کے ہاضمے کو بہتر بناتی ہے۔

محققین نے بتایا کہ یہ نئی تحقیق پرانی 194 تحقیقات کا جائزہ لیا جن میں کافی کے استعمال کے طبّی فوائد کے بارے میں تحقیق کی گئی ہے۔

مزید براں تحقیق کے مطابق کہ روزانہ 3 سے 5 کپ کافی پینا صحت کیلئے بالکل بھی تقصان دہ نہیں ہے۔

بلکہ کافی پیٹ میں قدرتی طور پر موجود مفید جراثیم کی تعداد میں اضافہ کرتی ہے جو کہ انسان کے ہاضمےکے نظام کو بہتر بناتے ہیں۔

اس کے علاوہ کافی پینے سے بڑی آنت کے آخری حصے میں حرکت بہتر ہوتی ہے، جس سے قبض ہونے کے امکان نہیں رہتا۔

اس کے ساتھ ہی کافی پینےسے لبلبے اور پِتّے کی کارکردگی بہتر ہوجاتی ہے، جس کی وجہ سے کئی غذاؤں کو آسانی سے ہضم کیا جاسکتا ہے۔

health tips

Health Emergency