Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

سب سے زیادہ ڈیٹا محفوظ کرنے والی ہارڈ ڈِسک تیار

20 ٹیرابائٹ والی ہارڈ ڈسک میں 22 ٹیرابائٹ ڈیٹا آسانی سے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔
شائع 07 فروری 2022 02:05pm

ہارڈڈسک بنانے والی معروف کمپنی نے ’’سی گیٹ ‘‘ نے 22 ٹیرا بائٹ (22,528گیگا بائٹ) ہارڈڈرائیو تیار کرلی ہے۔

’’سی گیٹ ‘‘ کمپنی نے بتایا کہ 22 ٹیرابائٹ ہارڈ ڈرائیو کی فروخت کا آغاز صرف چند صارفین سے کیا گیا ہے۔

مزید بتایاکہ یہ جلد ہی یہ ہارڈڈسک بڑے پیمانے پر فروخت کےلیے دستیاب ہوگی جبکہ اس کی قیمت کا اعلان بھی اسی وقت کیا جائے گا۔

عام طور پر مقناطیسی ہارڈ ڈسک میں پہلے سے زیادہ ڈیٹا سمونے کےلیے ’’سنگلڈ میگنیٹک ریکارڈنگ‘ ‘(ایس ایم آر) ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔

مزید براں 20 ٹیرابائٹ والی ہارڈ ڈسک میں 22 ٹیرابائٹ ڈیٹا آسانی سے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

مارکیٹ میں 20 ٹیرابائٹ والی ہارڈ ڈرائیوز دستیاب ہیں جو بالترتیب سی گیٹ کی ’’آئرن وولف پرو‘‘ اور ویسٹرن ڈیجیٹل کی ’’ڈبلیو ڈی گولڈ‘‘ ہیں جبکہ ان کی قیمت 600 ڈالر سے زیادہ ہے۔

لیکن امید ہے اس سی گیٹ کی 22 ٹیرابائٹ والی ہارڈ ڈرائیو کی قیمت بھی زیادہ ہوگی۔

اس کے علاوہ کمپنی نے پہلے ہی اعلان کیا ہے کہ وہ 2023 تک 30 ٹیرابائٹ، 2026 تک 50 ٹیرابائٹ، اور 2030 تک 100 ٹیرابائٹ گنجائش والی ہارڈ ڈسک ڈرائیوز لانچ کریں گے۔

tech giant

technologies

IT sector