Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
11 Rajab 1446  

ٹوئٹر صارفین کا لتا منگیشکر کو خراج تحسین

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ لتا جی کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہے گی۔
اپ ڈیٹ 07 فروری 2022 01:58pm
لتا منگیشکر کا انتقال ممبئی کے ایک اسپتال میں کرونا میں مبتلا ہونے کے باعث ہوا ۔فائل فوٹو۔
لتا منگیشکر کا انتقال ممبئی کے ایک اسپتال میں کرونا میں مبتلا ہونے کے باعث ہوا ۔فائل فوٹو۔

سوشل میڈیا صارفین نے ہندوستان کی بالی ووڈ کی نائٹنگیل لتا منگیشکر کے انتقال پر گلوکارہ اور ان کی برسوں کی محنت کو خراج تحسین پیش کیا۔

ایک صارف نے لکھا:" لتا منگیشکر جی کے انتقال پر گہرا دکھ ہوا، ان کی آواز اور کیریئر ہمیشہ کیلئے بے مثال رہے گا۔"

ایک صارف نے اردو زبان میں موسیقی سے متعلق لکھا:" جہاں بھی اور جب بھی اردو گانے اور موسیقی سنائی دے گی لتا جی ایک آئیکن کےطور پر یاد آئیں گی، لتا کا گانا مشرقی سرحد کے دونوں طرف کے لوگوں کے درمیان ہمیشہ ایک رشتہ رہے گا۔ "

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ لتا جی کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں رہے گی۔

سوشل میڈیا صارفین نے لتا جی کے کچھ گانوں کے کلپ شئیر کرتے ہوئے ان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

پاکستانی وزیرِاعظم عمران خان نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

لتا منگیشکر کا انتقال ممبئی کے ایک اسپتال میں کرونا میں مبتلا ہونے کے باعث ہوا ۔

death

covid

mumbai

Lata Mangeshkar