Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گینگ ریپ کا نشانہ بننے والی خاتون کا غیرت کے نام پر قتل

28سالہ متاثرہ لڑکی کو چند روز قبل چار ملزمان نے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔
شائع 07 فروری 2022 12:09pm
لڑکی کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ  کے بعد پولیس نے اپنی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔فائل فوٹو۔
لڑکی کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد پولیس نے اپنی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔فائل فوٹو۔

سرگودھا: گینگ ریپ کا نشانہ بننے والی خاتون کو اس کے بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔

جیو نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق 28سالہ متاثرہ لڑکی کو چند روز قبل چار ملزمان نے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا تھا لیکن مبینہ طور پر ان کی گرفتاری کیلئے کوئی کارروائی نہیں کی گئی تھی۔

طیش میں آکر مقتول کے بھائی نے اپنے دو ساتھیوں کے ساتھ مل کر مبینہ طور پر اپنی بہن کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔

لڑکی کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد پولیس نے اپنی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

دوسری جانب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان نے عدالت سے 11 فروری تک عبوری ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کر رکھی ہے۔

FIR

sargodha