Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا ریکارڈ بابراعظم کے نام

کراچی :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کے کپتان بابر...
شائع 07 فروری 2022 10:18am

کراچی :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے بابر اعظم نے 3کیچز پکڑے جس کے بعد پی ایس ایل میں ان کے کیچز کی تعداد 35 ہوگئی۔

بابراعظم نے پاکستانی کھلاڑی محمد نواز کو سب سے زیادہ کیچز پکڑنے میں پیچھے چھوڑا ہے، محمد نواز پی ایس ایل میں مجموعی طور پر 33 کیچ پکڑ چکے ہیں۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ بابر اعظم سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے نان وکٹ کیپنگ فیلڈر بنے ہیں۔

بطور وکٹ کیپر سب سے زیادہ کیچز کا ریکارڈ کامران اکمل کے پاس ہے جنہوں نے اب تک 52 کیچز پکڑے ہیں۔

babar azam

karachi

karachi kings

islamabad united

ریکارڈز