Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاداب خان پی ایس ایل کی تاریخ میں 3 میچز میں 4 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے

کراچی: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ...
شائع 07 فروری 2022 09:50am

کراچی: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان پی ایس ایل کی تاریخ میں مسلسل 3 میچز میں 4 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے بولر بن گئے۔

شاداب خان نے گزشتہ روز کراچی کنگز کیخلاف میچ میں یہ اعزاز اپنے نام کیا، انہوں نے میچ میں 15 رنز کے عوض 4 کھلاڑی آؤٹ کئے۔

اس سے قبل شاداب خان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف 5 اور لاہور قلندرز کیخلاف 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

اس کے علاوہ شاداب رواں پی ایس ایل میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بھی ہیں، انہوں نے 5 میچز میں 14 وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ اتوار کو کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 42 رنز سے شکست دے دی۔

karachi

islamabad united

Leg Spinner