Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نواز کا مانی کے بیان پر ردعمل کا اظہار

مانی نے کہا کہ الیکشن ہوئے تو نوازشریف 90فیصد ووٹ لے جائیں گے۔
اپ ڈیٹ 06 فروری 2022 08:38pm

لاہور: مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستانی اداکار سلمان ثاقب المعروف مانی کی بات پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

مانی اور حرا نے نجی ٹی وی کے پروگرام 'جشنِ کرکٹ' میں بطور مہمان شرکت کی تھی۔

جہاں مانی نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پانی سر کے اوپر نہیں بلکہ لوگ سمندر کی تہہ کے نیچے جا چکے ہیں لہٰذا عمران خان کو لوگوں کو گھبرانے کی اجازت دے دینی چاہیے۔

اس کے علاوہ مانی نے کہا کہ الیکشن ہوئے تو نوازشریف 90فیصد ووٹ لے جائیں گے۔

تاہم چینل کی جانب سے ٹوئیٹر پر پوسٹ کی گئی خبر پر مریم نواز نے ری ٹوئیٹ کیا اور کہا کہ میں مانی کی اس بات سے متفق ہوں۔

Maryam Nawz

pm imrankhan