Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ نواز دھانی بھی عمران طاہر کے نقشے قدم پر چل پڑے

کراچی :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز...
اپ ڈیٹ 06 فروری 2022 05:24pm

کراچی :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی بھی عمران طاہر کے نقشے قدم پر چل پڑے اور ان کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔

ملتان سلطانز کے لیگ اسپنر عمران طاہر وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر مشہور ہیں اوران کی اس حوالے سے بہت سی میمز وائرل ہوتی رہی ہیں،خوش قسمتی سے شاہ نواز دھانی بھی ملتان سلطانز کی ٹیم کا حصہ ہیں اور ان کی عمران طاہر کے ساتھ خوب دوستی ہے۔

چند روز قبل دونوں کی ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں جس میں وہ ایک دوسرے کیساتھ خوش گیپیاں کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں ۔

گزارتے وقت کے ساتھ ساتھ فاسٹ بولر شاہ نواز دھانی پر عمران طاہر کا رنگ چڑھ گیاہے، وہ بھی وکٹ لینے کے بعد اسپنر بولر کی طرح میدان کا چکر لگاتے ہیں اور کرکٹ شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

پاکستان سپر لیگ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کے کیپشن میں لکھا ہے جب آپ عمران طاہر کے ساتھ بہت زیادہ گزارتے ہیں تو اس طرح ہو جاتا ہے۔

karachi

Fast Bowler

Multan Sultan

shah nawaz dhani

PSL 7

Leg Spinner