Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رکی پونٹنگ نے بابراعظم کے مستقبل سے متعلق بڑی پیشگوئی کر دی

سڈنی :دنیا کرکٹ کے اسٹار اور آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان رکی...
شائع 06 فروری 2022 11:35am

سڈنی :دنیا کرکٹ کے اسٹار اور آسٹریلوی ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ بھی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی بیٹنگ کے مداح ہو گئے ہیں اور ان کے مستقبل سے متعلق اہم پیشگوئی کر بھی کر ڈالی ہے ۔

کرک انفو نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں رکی پونٹنگ کی جانب سے بابراعظم کیلئے کہے جانے والے الفاظ درج تھے ، رکی پونٹنگ کا کہناتھا کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ بابراعظم کیلئے ترقی کی کوئی حد نہیں ہے ، یہ صرف وقت کی بات ہے ۔

رکی پونٹنگ نے مزید کہا کہ میں پہلے بھی سمجھتا تھا کہ بابراٹیسٹ کرکٹ کا نمبر ون بیٹسمین بنے گا یا پھر وہ یقینی طور پر اس پوزیشن کو چیلنج کر ے گا ۔

خیال رہے کہ بابر اعظم اس وقت ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میں نمبر ون پر ہیں جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں ان کا نمبر نواں ہے اور ان کے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 750 ہے۔

babar azam

former australian crickter