Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجگور اور نوشکی میں کلیئرنس آپریشن مکمل، 20 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی...
اپ ڈیٹ 06 فروری 2022 01:52pm

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرتے ہوئے 20 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پنجگور اور نوشکی میں کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا اور یہ فالو اپ آپریشن 72 گھنٹے جاری رہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے 2 فروری کی رات نوشکی اور پنجگور میں سکیورٹی فورسز کےکیپموں پر حملے کے ، سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کرکے دونوں مقامات پر دہشت گردوں کے حملے ناکام بنائے، کلیئرنس آپریشنز میں تین کمانڈروں سمیت 20 دہشت گرد ہلاک کردیئے گئے۔

آئی آیس پی آر نے بتایا کہ نوشکی میں آپریشنز کے دوران 9 دہشت گرد مارے گئے جبکہ جبکہ ایک افسر سمیت 4 سیکیورٹی اہلکار دہشت گردوں کا حملہ پسپا کرتے ہوئے شہید ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے شدید مقابلے کے بعد دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا ، سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن کے دوران اور بھاگنے والے 4 دہشت گردوں کو گھیرے میں لے کر ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تمام دہشت گرد آج آپریشن کے دوران مارے گئے،پنجگور آپریشن کےدوران ایک جےسی او سمیت 5 جوان شہید جبکہ 6 زخمی ہوئے جبکہ حملوں سے متعلقہ 3 دہشت گرد گزشتہ روز مارے گئے تھے، ان میں 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر بھی شامل تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں اور ہر قیمت پر اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

ISPR

security forces

operation

Terrorist

Panchgor

Noshki