Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لتا منگیشکر کا انتقال موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیرفواد چوہدری نےاپنے ٹویٹ میں کہاکہ لتا جی نے عشروں تک سر کی دنیا پر حکومت کی اور ان کی آواز کا جادو رہتی دنیا تک رہے گا۔
شائع 06 فروری 2022 10:39am

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لتا منگیشکر کا انتقال موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ ہے۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہاکہ لتا منگیشکر کا انتقال موسیقی کے ایک عہد کا خاتمہ ہے، لتا جی نے عشروں تک سر کی دنیا پر حکومت کی اور ان کی آواز کا جادو رہتی دنیا تک رہے گا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں لتا منگیشکر کو الوداع کہنے والوں کا ہجوم ہے۔

Information Minister

اسلام آباد

Dead

Lata Mangeshkar

CHAUDHRY FAWAD