Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 57 رنز سے شکست دے دی

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 7 کے 13 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے...
شائع 06 فروری 2022 09:24am

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 7 کے 13 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 57 رنز سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کے نقصان پر 222 رنز بنائے، کپتان محمد رضوان نے 53 گیندوں پر 82 رنز بنائے،ٹِم ڈیوڈ نے 19 گیندوں پر 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

ان کے علاوہ شان مسعود نے 35 اور صہیب مقصود نے25 رنز بنائے اور خوشدل شاہ 7 بالز پر 21 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور کی جانب سے سلمان ارشاد ، شعیب ملک اور عثمان قادر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

223 رنز کے ہدف کے جواب میں زلمی کی ٹیم 8 وکٹ پر 165 رنز بناسکی، حضرت اللہ زازئی 43 اور حیدر علی 24 رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ بین کٹنگ نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، عثمان قادر 12 ، شعیب ملک 11 اور کامران اکمل 10 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، محمد عمر 3 ، وہاب ریاض اور ردرفورڈ 2 ،2 رنز بناسکے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شاہ نواز دہانی اور عمران طاہر نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، بلیسئنگ موزاربانی اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ ملتان سلطانز کی پی ایس ایل 7 میں یہ مسلسل پانچویں فتح ہے اور وہ 5 میچوں میں 10 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔

karachi

PZ VS MS

PSL 7