Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

عسکری پارک کا نام ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا

جب پارک کے ایم سی کے سپرد کیا گیا تو کے ایم سی نے عسکری پارک کا نام بدل کرکے " کے ایم سی تفریحی پارک" رکھ دیا۔
شائع 05 فروری 2022 07:44pm
Twitter: @murtazawahab1
Twitter: @murtazawahab1

کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) نے رواں ہفتے تیسری بار کراچی کی پرانی سبزی منڈی پر بنائے گئے تفریحی پارک کا نام تبدیل کر دیا ہے۔

اس ہفتے کے شروع میں سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق عسکری پارک کو کے ایم سی کے حوالے کر دیا گیا تھا۔

جب پارک کے ایم سی کے سپرد کیا گیا تو کے ایم سی نے عسکری پارک کا نام بدل کرکے " کے ایم سی تفریحی پارک" رکھ دیا۔

تاہم کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اس پارک کا نام تبدیل کرکے کشمیر پارک رکھ دیا گیا جبکہ اس کی افتتاحی تقریب آج ہوئی۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی وہاب نے کہاکہ "بھارتی افواج کے خلاف جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پارک کا نام بدل کر کشمیر پارک رکھا گیا ہے۔"

گزشتہ سال سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے متعلقہ حکام کو حکم دیا تھا کہ عسکری تفریحی پارک کا چارج دو ہفتوں میں کے ایم سی کے حوالے کیا جائے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں عسکری پارک سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دو رکنی بینچ نے یہ حکم جاری کیا۔

عدالت عظمیٰ نے کے ایم سی ایڈمنسٹریٹر کو ہدایت کی کہ عسکری پارک کا کنٹرول سنبھال کر اسے لوگوں کے لیے کھول دیا جائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ پارک میں داخلہ فیس نہیں ہونی چاہیے جبکہ چیف جسٹس نے کے ایم سی کو ہدایت کی کہ موجودہ جھولے موجودہ انتظامیہ کو واپس کر کے نئے لگائے جائیں۔

عدالت نے پارک کی زمین پر تمام دکانیں مسمار کرنے کی بھی ہدایت کی۔

karachi

PPP

Murtaza Wahab