Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

علی سدپارہ کو بچھڑے 1 سال گذر گیا

8 فروری کو علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے والد کی موت کی تصدیق بھی کردی تھی۔
شائع 05 فروری 2022 05:39pm

دنیا کی بلند ترین چوٹیوں ماؤنٹ ایورسٹ اور K2 کے پہاڑ کو سر کرنے والے کوہ پیما علی سدپارہ کو بچھڑے 1 سال بیت گیا۔

علی سدپارہ اپنے 2 ساتھیوں سمیت آج (5 فروری 2021ء) کے دن کےٹو سر کرنے کے دوران لاپتہ ہوئے ہوگئے تھے۔

اسی سلسلے میں 6 فروری کو کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا تھا۔

اس کے بعد 12 دن تک جاری رہنے والے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے خاتمے کا اعلان کیا گیا۔

جبکہ 18 فروری کو علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے والد کی موت کی سمیت دیگر دونوں غیر ملکی کوہ پیماؤں کی ہلاکت کی تصدیق بھی کردی تھی۔

کوہ پیما علی سدپارہ نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 8 چوٹیاں سر کی تھیں۔

تاہم موسمِ سرما کے دوران نانگا پربت سر کرنے کا عالمی ریکارڈ بھی علی سدپارہ کے نام ہوچکا ہے۔

حکومتِ پاکستان کی جانب سے علی سدپارہ کو صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

k2 mountain

Ali sadpara