Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول اور آصف زرداری کی شہباز اور مریم سے ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف...
شائع 05 فروری 2022 04:01pm
Photo: PP Media Cell
Photo: PP Media Cell

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ایک ٹویٹ میں نواز لیگ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی ملاقات ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے مریم نواز اور حمزہ شہباز کے ہمراہ سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔

پیپلز پارٹی کے دونوں رہنماؤں کو شہباز شریف نے مدعو کیا تھا۔

Maryam Nawaz

PPP

shahbaz sharif

Bilawal Bhutto Zardari

Asif Zardari