Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لتا منگیشکر کی حالت نازک، آئی سی یو منتقل، ڈاکٹر

گلوکارہ کے ڈاکٹر نے بتایا کہ لتا منگیشکر کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے اور وہ زیر نگرانی ہیں۔
اپ ڈیٹ 05 فروری 2022 03:32pm

نئی دہلی: معروف بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر کی طبیعت ایک بار پھر بگڑ گئی.

گلوکارہ کے ڈاکٹر نے بتایا کہ لتا منگیشکر کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے اور وہ زیر نگرانی ہیں۔

اے این آئی کے مطابق بریچ کینڈی اسپتال کے ڈاکٹر پریت سمدھانی نے کہا کہ گلوکارہ لتا منگیشکر کی صحت کی حالت دوبارہ خراب ہوگئی ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اب بھی آئی سی یو میں ہیں اور ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہیں گی۔

اس سال جنوری کے شروع میں کورونا مثبت ٹیسٹ کرنے کے بعد 92 سالہ گلوکار کو کورونا کے بعد نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی۔

لتا منگیشکر نے 1942 میں 13 سال کی کم عمری میں اپنے نامور گلوکاری کیرئیر کا آغاز کیا اور متعدد ہندوستانی زبانوں میں ان کے کریڈٹ پر 30,000 سے زیادہ گانے ہیں۔

Lata Mangeshkar

Legendary Indian singer