Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

پاکستان بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

ملک میں کشمیریوں پر مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے مظاہرے اور ریلیاں ہوں گی۔
شائع 05 فروری 2022 01:56pm

اسلام آباد: کشمیر سمیت پاکستان بھر میں یوم یکجہتی کشمیر آج بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

ملک میں کشمیریوں پر مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے مظاہرے اور ریلیاں ہوں گی۔

کشمیر میں 5 اگست 2019 سے جاری لاک ڈاون کو آج 915 دن مکمل ہو چکے ہیں۔

تاہم بین الاقوامی سطح پر کشمیر کو اندورنی معاملہ قرار دینے کا بھارتی دعوی مسترد ہو چکا۔

مقبوضہ وادی میں کرفیو کے ساتھ ہی شہریوں کو انٹرنیٹ سمیت دیگر بُنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔

ان اقدامات کے باوجود بھی لاکھوں کشمیری اپنے آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا تاکہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے ان کی منصفانہ جدوجہد میں ان کا ساتھ دے سکیں۔

Kashmiris

Kashmir Day