Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تربت، دھماکے بعد فائرنگ کے تبادلے میں3 عسکریت پسند ہلاک

تازہ ترین حملہ بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف شدید نوعیت کے حملوں میں سے ایک ہے۔
شائع 04 فروری 2022 05:48pm

تربت میں دھماکے کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم 3عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

بلوچستان کے علاقے تربت میں دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 عسکریت پسند مارے گئے .

مزید براں تازہ ترین حملہ بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف شدید نوعیت کے حملوں میں سے ایک ہے۔

اس سے قبل بدھ کے روز نوشکی اور پنجگور کے علاقوں میں ہونے والے الگ الگ حملے بھی شامل ہیں۔

حملوں میں ایک افسر سمیت کم از کم 12 سیکیورٹی اہلکار نے جام شہادت نوش کیا۔

اس کے علاوہ جنوری کے آخری ہفتے میں اسی طرح کے حملے میں عسکریت پسندوں نے بلوچستان کے علاقے کیچ میں ایک فوجی چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا تھا۔

جس میں 10فوجی شہید ہو گئے جبکہ سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کی طرف سے لاحق خطرے کو بے اثر کرتے ہوئے حملوں کو پسپا کر دیا۔

Balochitan

turbat

Panjgur

BLA