Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

معروف بالی ووڈ اداکارہ جیا بچن کا کورونا مثبت آگیا

رپورٹس کے مطابق بچن کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد فلم کی شوٹنگ روک دی گئی
شائع 04 فروری 2022 05:49pm

معروف بھارتی فلم اسٹار جیا بچن کا کورونا مثبت آگیا ہے۔

دی ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق بالی ووڈ اسٹار جیا بچن کا 31 جنوری کو کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا اور تب سے انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

برہان ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے ایک اہلکار نے ایک بیان میں اس کی تصدیق کی جس میں کہا گیا، ’’آج 5 واں دن ہے جب جیا بچن کا کورونا مثبت ٹیسٹ آیا ہے۔‘‘

رپورٹس کے مطابق بچن کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد فلم کی شوٹنگ روک دی گئی تھی اور دہلی میں شوٹنگ کا شیڈول بھی ری شیڈول کر دیا گیا ہے۔

باوقار بچن گھرانے میں وہ واحد نہیں ہے جن کو وبائی مرض شروع ہونے کے بعد سے وائرس ہوا ہے۔

اس سے قبل 2020 میں بچن کے پورے خاندان کو کورونا مثبت ہوا تھا، جن میں ان کے شوہر امیتابھ بچن، بیٹے ابھیشیک، اور بہو ایشوریہ رائے بچن شامل تھے۔

Indian

Indian Actor

Bollywood actor