Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے قریب بم کی غلط اطلاع، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

کراچی :سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے قریب بم کی غلط اطلاع ملی جس پر...
شائع 04 فروری 2022 03:10pm

کراچی :سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے قریب بم کی غلط اطلاع ملی جس پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے مکمل سرچنگ کے بعدعمارت کلیئر قرار دے دی ۔

کراچی میں سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے قریب آرام باغ میں بم کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو طلب کرلیا گیا۔

پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے سرچنگ کی گئی ، اس دوران سپریم کورٹ کراچی رجسٹری سے تمام غیرمتعلقہ افراد کو باہر نکال دیا گیا اور وکلا کو اندر جانے سے روک دیا ہے جبکہ سپریم کورٹ انفارمیشن کاؤنٹر بھی بند کردیا گیا ہے۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نےمکمل سرچنگ کےبعدعمارت کلیئر قرار دے دیا، بی ڈی ایس نے بتایا صبح 11بجکر40منٹ پر بم کی اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کے بعد بی ڈی یوکی خصوصی ٹیم کے نائن ٹیم سرچنگ کیلئے پہنچی اور پونے گھنٹے تک مسلسل عمارت کو سرچ کیا گیا ،عمارت کو چپے چپے کی تلاشی لینے کے بعد کلیئر قرار دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کسی نے شرارت یاخوف پھیلانے کیلئے غلط اطلاع دی ہو۔

karachi

police

Supreme Court Karachi Registry