Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

حکومت کا 2022 کیلئے عام تعطیلات کا اعلان

ملک بھر میں 3، 4 اور 5 مئی (عید الفطر)، 10، 11 اور 12 جولائی (عید الاضحیٰ) منائی جائے گی
شائع 04 فروری 2022 02:44pm
فوٹو بشکریہ ٹریبیون
فوٹو بشکریہ ٹریبیون

اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے سال 2022 کیلئے عام تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری (یوم یکجہتی کشمیر)، 23 مارچ (یوم پاکستان)، یکم مئی (یوم مزدور) منایا جائے گا۔

اس سال ملک بھر میں 3، 4 اور 5 مئی (عید الفطر)، 10، 11 اور 12 جولائی (عید الاضحیٰ) منائی جائے گی۔

اس کے ساتھ ہی اگست 7 اور 8 (عاشورہ)، 14 اگست (یوم آزادی)، 9 اکتوبر (عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم) اور 25 دسمبر (یوم قائداعظم) کو سال کے لیے تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس سے قبل مرکز نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔ یہ دن ہر سال وفاقی حکومت کی لازمی تعطیلات کی فہرست میں شامل ہوتا ہے۔

بینکنگ سیکٹر کو 2اضافی چھٹیاں الاٹ کی گئی ہیں جن میں یکم جنوری اور یکم جولائی شامل ہے تاہم بینک صرف عوام کیلئے بند رہیں گے ملازمین کے لیے بند نہیں ہوں گے۔

مسلمانوں کے تہواروں کی تعطیلات چاند نظر آنے سے مشروط ہوتی ہیں جس کیلئے علیحدہ نوٹیفکیشن جاری کیے جاتے ہیں۔

دریں اثنا مختلف سرکاری اور نجی تنظیموں نے 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ تقریب جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے ان کی غیر متزلزل حمایت کو ظاہر کرنے کیلئے منعقد ہوگی۔

Pakistan Day

Ramzan Transmission

eid holidays

Independence Day Pakistan

Kashmir Day