Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایشیا کا سب سے امیر شخص کون ہے؟

59 سالہ گوتم اڈانی نےکالج چھوڑنے کے بعد 1988میں ایک کموڈٹی ایکسپورٹ فرم شروع کی تھی۔
اپ ڈیٹ 08 اپريل 2024 10:47am
گوتم اڈانی90.1  بلین ڈالر کے مالک ہیں۔فوربس۔
گوتم اڈانی90.1 بلین ڈالر کے مالک ہیں۔فوربس۔

فوربس کے ریئل ٹائم بلینیئر کی جاری کردہ فہرست کے مطابق ہندوستانی تاجر گوتم اڈانی ایشیا کے امیر ترین شخص ہیں جبکہ پوری دنیا میں ان کا اشمار 10ویں امیر ترین شخص میں ہے۔

فوربس کی ایک رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنے ساتھی ہندوستانی ارب پتی ریلائنس انڈسٹریز کے سربراہ مکیش امبانی کوبھی پیچھے چھوڑ دیا جن کے پاس 90 بلین ڈالر سے صرف 100 ملین ڈالر کم ہیں جبکہ گوتم اڈانی90.1 بلین ڈالر کے مالک ہیں۔مکیش امبانی پہلے ایشیا کے امیر ترین ارب پتی تھے۔

59 سالہ گوتم اڈانی نےکالج چھوڑنے کے بعد 1988میں ایک کموڈٹی ایکسپورٹ فرم شروع کی تھی۔ 2008 میں وہ فوربس کی دنیا کے ارب پتیوں کی فہرست میں 9.3 بلین ڈالر کی مالیت کا حصہ بنے۔

اڈانی گروپ میں بجلی کی پیداوار اور ترسیل سے لے کر خوردنی تیل سے لے کر ریئل اسٹیٹ اور کوئلے تک کے کاروبار شامل ہیں۔ اس گروپ کے پاس ہندوستان کی چھ لسٹڈ کمپنیاں ہیں جن میں سب سے زیادہ قیمتی اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ ہے، جس کے شیئرز گزشتہ سال 77 فیصد تک بڑھ گئے تھے۔

فوربس کی 2021میں سالانہ عالمی ارب پتیوں کی فہرست جاری کرنے کے بعد سے گوتم اڈانی کی مجموعی مالیت اپریل 2021 میں 50.5 بلین ڈالر سے تقریباً دوگنی ہو گئی ہے، اسی مدت کے دوران مکیش امبانی کی مجموعی مالیت گزشتہ سال اپریل میں 84.5 بلین ڈالر سے صرف 6.5 فیصد بڑھی۔

گوتم اڈانی کا تعلق مغربی ہندوستان کی ریاست گجرات سے ہے، انہوں نے 1988 میں ایک اجناس برآمد کرنے والی کمپنی کے طور پر اڈانی انٹرپرائزز کی بنیاد رکھی.

انہوں نے اپنے کاروبار کو بندرگاہوں تک بجلی کی پیداوار اور شمسی توانائی وغیرہ کے انتظام کیلئے توسیع دی۔ اڈانی گروپ کوبھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی حمایت حاصل تھی جو وزیر اعظم بننے سے پہلے ریاست گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2014 میں نریندر مودی اڈانی کے بیٹے کی شادی میں مہمان تھے، ستمبر 2020 میں اڈانی گروپ نے ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں 74فیصد شیئر حاصل کیے ہیں۔

2022