Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کنگز کو بڑا دھچکا، 2اہم کھلاڑی انجری کے باعث پی ایس ایل سے باہر

کراچی: پاکستان سپرلیگ 7 کے ساتویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی ٹیم کو...
شائع 04 فروری 2022 11:06am

کراچی: پاکستان سپرلیگ 7 کے ساتویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی ٹیم کو بڑا دھچکالگ گیا، جس کے 2 بڑے کھلاڑی انجری کا شکارپی ایس ایل سے باہر ہوگئے۔

شکستوں سے دوچار کراچی کنگز کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، اس کے اسٹارفاسٹ بولر محمد عامر اور محمد الیاس انجری کی وجہ سے پی ایس ایل 7 سے باہرہو گئے۔

شائقین پی ایس ایل 7 میں محمد عامر کو ایکشن میں نہیں دیکھ سکیں گے ،محمد عامر سائیڈسٹرین انجری کی وجہ سے ان فٹ ہونے کے باعث سیزن 7 سے باہر ہو گئے۔

کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد الیاس بھی باقی میچز کیلئے ان فٹ ہو گئے، محمد الیاس کو لاہور قلندرز کیخلاف فیلڈنگ کرتے ہوئے کندھے پر چوٹ لگی، محمد الیاس کو ڈاکٹرز نے پی ایس ایل 7 کے باقی میچز کھیلنے سے روک دیا۔

ادھر کراچی کنگز کے وکٹ کیپر بلے باز جوکلارک بھی انجرڈہو گئے جس کے باعث ان کا کھیلنا مشکل ہوگیا، جوکلارک مزید میچز کھیلیں گے یا نہیں اس کا حتمی فیصلہ چیف میڈیکل افسر کریں گے ۔

karachi

karachi kings

Mohammad Amir

PSL 7