Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی ڈرامے کا وائرل کلپ ٹوئٹر پر ایک نیا ٹرینڈ بن گیا

ڈرامہ 'حقیقت ' A-Plus ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا تھا۔
شائع 04 فروری 2022 10:59am
صارفین کی جانب سے اس کلپ سے متعلق  خاصا مزاحیہ ردعمل سامنے آیا ہے۔فائل فوٹو۔
صارفین کی جانب سے اس کلپ سے متعلق خاصا مزاحیہ ردعمل سامنے آیا ہے۔فائل فوٹو۔

2020 میں نشر ہونے والے پاکستانی ڈرامےکا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی ٹوئٹر پر ایک نیا ٹرینڈ'Fiza & Shiza' بن گیا۔

صارفین کی جانب سے اس کلپ سے متعلق خاصا مزاحیہ ردعمل سامنے آیا ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے کرکٹ میچ کے ایک منظر سے اس کلپ کو مشابہت دی ہے۔

اس کلپ کو ایک صارف نے بھارتی فلم کے ایک کردار تیجا کی مثال کہا ہے۔

کچھ صارفین نے دھنیہ پودینہ کی مثالوں کو بھی اس کلپ سے جوڑا۔

ڈرامے میں دو بھائیوں کے کردار کوبھی صارفین نے مزاح کا موضوع بنایا۔

ڈرامہ 'حقیقت ' A-Plus ٹی وی چینل پر نشر کیا گیا تھا، دراصل اس ڈرامے کی ایک قسط میں یہ منظر دیکھایا جاتا ہے کہ دو جڑواں بہنیں فزا اور شزا کی شادی ایک ہی گھر کے دو بھائی فراز اور زین سے ہوتی ہے،اور ایک سازش کے تحت دونوں دلہنوں کو غلط کمروں میں بھیج دیا جاتا ہے۔

تاہم اب یہ پرانا کلپ ٹوئٹر پر سامنے آیا ہےاور ایک ٹرینڈ بن چکا ہے۔

ٹویٹر

Pakistani Dramas