Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی آرمی چیف کا طاقت کی بنیاد پر جنگ بندی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی :پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل بابرافتخار نے بھارتی آرمی...
شائع 04 فروری 2022 10:04am

راولپنڈی :پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل بابرافتخار نے بھارتی آرمی چیف کا بیان مسترد کرتےہوئے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا طاقت کی بنیاد پر جنگ بندی کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ )آئی ایس پی آر (کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں بھارتی آرمی چیف کے طاقت کی بنیاد پر لائن آف کنٹرول (ایل او سی)پر جنگ بندی کے دعوے کو مسترد کر دیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا طاقت کی بنیاد پر جنگ بندی کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ کنٹرول لائن کے دونوں جانب رہنے والے کشمیریوں کی حفاظت کے پیش نظر جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا۔

میجر جنرل بابر افتخار نے بھارتی آرمی چیف کے بیان پر مزید کہا کہ کوئی بھی فریق اسے اپنی طاقت یا دوسرے کی کمزروی نہ سمجھے۔

بھارتی آرمی چیف کا ایل او سی پر سیزفائر کے حوالے سے مضحکہ خیز بیان

دوسری جانب بھارتی آرمی چیف نے ایل او سی پر سیزفائر کے حوالے سے مضحکہ خیز بیان جاری کیا ہے، جس پر عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بھارت حال ہی ہونے والی اپنی ذلت بھول گیا۔

بھارتی آرمی چیف نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کہا تھا کہ ایل او سی پر سیز فائر طاقت کی بنیاد پر قائم کیا، بھارتی آرمی چیف زمینی حقائق اور عسکری برتری کو یکسر ہی نظرانداز کرگئے۔

بھارت ایل او سی پر اپنے دوجہازوں کی تباہی کی ذلت بھول گیا ؟ پکڑے جانے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھی بھول گئے؟ بھارت ایل او سی پر جوابی کارروائیوں میں ہونےوالا نقصان بھول گیا ؟۔

اس کے علاوہ بھارتی آرمی چیف بھارتی پنجاب میں بدامنی پر کیا کہیں گے؟ مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی کی ناکامی پر کیا کہیں گے؟۔

شمالی سرحدوں پر ذلت اور اقلیتوں سے بدسلوکی کی طاقت کا خمار ہے؟ تو پھرجنونی ہندو حکومت سیاسی مقاصد کیلئے بیوقوف بنانے میں لگے رہے۔

بھارت تمام بین الاقوامی قوانین اور اخلاقیات کی حدیں پار کرچکا ہے، بھارتی آرمی چیف افغانستان پر دنیا کو بیوقوف مت بنائیں۔

پوری دنیا جانتی ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کی گئی، افغانستان میں بھارتی اسپانسرڈ 67ٹریننگ کیمپ کام کرتے رہے۔

DG ISPR

reject

Major General

Babar Iftikhar

statment

Indian army chief