Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی ایل پی کی سعد رضوی کے ولیمے پر کارکنوں اور رہنماؤں کو دعوت

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کے ولیمے کی تقریب اتوار کو مینار پاکستان کے سبزہ زار گراؤنڈ میں ہوگی۔
اپ ڈیٹ 03 فروری 2022 06:15pm
Edit: Khateeb Ahmed
Edit: Khateeb Ahmed

لاہور: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے اپنے کارکنوں اور قائدین کو اپنے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی کے ولیمے کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے جو اتوار 6 فروری کو لاہور میں منعقد ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعد رضوی کا نکاح آج (جمعرات کو) اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں کے درمیان ہوا۔

ترجمان ٹی ایل پی کے مطابق نکاح ضلع اٹک کے آبائی گاؤں نکہ کلاں میں پڑھایا گیا تاہم نکاح کی تقریب سادگی سے منعقد کی گئی۔

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کا نکاح مفتی منیب الرحمان نے پڑھایا جبکہ نکاح کی تقریب کے دوران وہ اپنے والد خادم حسین کا نام سن کر آبدیدہ ہوگئے۔

تحریک لبیک پاکستان کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سعد رضوی کا نکاح ماموں کی صاحبزادی سے کیا گیا ہے۔

نکاح کی تقریب میں قریبی عزیزوں، ٹی ایل پی کے قائدین، رہنماؤں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ رضوی کے ولیمے کی تقریب مینار پاکستان کے سبزہ زار گراؤنڈ میں دوپہر ایک بجے ہوگی جس کے لیے حکام نے اجازت دے دی ہے۔

سعد رضوی کی شادی 22 نومبر 2020 کو ہونی تھی لیکن اس سے صرف دو دن قبل ان کے والد اور سابق ٹی ایل پی سربراہ خادم حسین رضوی کے انتقال کی وجہ سے اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

Saad Hussain Rizvi

TLP Protest

saad rizvi

Minar e Pakistan

Minar e Pakistan Incident