Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ججز، بیوروکریٹس اور افسران کیلئے خصوصی سیکٹرز میں پلاٹس کی اسکیم غیرآئینی قرار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز، بیوروکریٹس اور افسران کیلئے خصوصی...
شائع 03 فروری 2022 01:54pm

رپورٹ: آصف نوید

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز، بیوروکریٹس اور افسران کیلئے خصوصی سیکٹرز میں پلاٹس کی اسکیم غیرآئینی قرار دے دیا۔

ججز، بیوروکریٹس اور افسران کیلئے خصوصی سیکٹرز میں پلاٹس کی اسکیم کے حوالے سے چیف جسسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے، عدالت نے خصوصی سیکٹرز میں پلاٹس کی اسکیم غیرآئینی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایف 12 ، جی 12، ایف 14 اور 15 کی اسکیم ہی غیر آئینی، غیر قانونی اور مفاد عامہ کیخلاف ہے۔

فیصلے میں عدالت نے کہا ہے کہ ریاست کی زمین اشرافیہ کیلیے نہیں ، صرف عوامی مفاد کیلئے ہے، جج، بیورکریٹس، پبلک آفس ہولڈرز مفاد عامہ کیخلاف ذاتی فائدے کی پالیسی نہیں بنا سکتے، جج اور بیوروکریٹس اصل اسٹیک ہولڈر یعنی عوام کی خدمت کیلیے ہیں، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی آئین کیخلاف کوئی اسکیم نہیں بنا سکتی۔

عدالت نے سیکرٹری ہاؤسنگ کو دوہفتے میں فیصلہ کابینہ کے سامنے رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ توقع ہے کابینہ اور وزیراعظم چاروں سیکٹرز سے متعلق مفاد عامہ کے تحت پالیسی بنائیں گے۔

IHC

اسلام آباد

Justice Mohsin Akhter Kiyani

judges

Chief Justice Athar Minallah