Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیرِ اعظم عمران خان اعلٰی سطحی وفد کے ہمراہ 4 روزہ دورے پر چین روانہ

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان اعلٰی سطحی وفد کے ہمراہ 4 روزہ...
شائع 03 فروری 2022 01:37pm

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان اعلٰی سطحی وفد کے ہمراہ 4 روزہ دورے پر چین کیلئے ہوگئے، دورے میں چینی صدر شی جن پنگ اور چینی وزیراعظم سے ملاقات شیڈول ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان خصوصی طیارے پر دورہ چین کیلئے روانہ ہوئے، جہاں وہ چھ فروری تک قیام کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر خزانہ شوکت ترین اور مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں،اس کے علاوہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف اور معاون خصوصی برائے سی پیک خالد مصطفیٰ بھی وزیراعظم کے ہمراہ چین کے دورے پر روانہ ہوئے۔

وزیراعظم عمران خان کی چین کے وزیراعظم سے ہفتے کو ملاقات طے ہے جبکہ عمران خان کی چین کے صدر شی جن پنگ سے اتوار کو ملاقات طے ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور غیرملکی سربراہان سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

china

اسلام آباد

pm imran kahn

Visit