Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

آسٹریلوی ارب پتی نے فیس بک کے خلاف فوجداری مقدمہ شروع کر دیا

آسٹریلوی ارب پتی اینڈریو فورسٹ نے فیس بک کے خلاف ایک مقدمہ شروع...
شائع 03 فروری 2022 01:17pm
GETTY IMAGES
GETTY IMAGES

آسٹریلوی ارب پتی اینڈریو فورسٹ نے فیس بک کے خلاف ایک مقدمہ شروع کیا ہے۔

انہوں نے فیس بک پر الزام لگایا ہے کہ کمپنی اس کی تصویر سے متعلق اسکیم اشتہارات کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔

اینڈریو فورسٹ کا استدلال ہے کہ فیس بک نے کرپٹو کرنسی کنز کے پھیلاؤ پر آسٹریلیا کے اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب فیس بک کو عالمی سطح پر کسی مجرمانہ مقدمے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

جبکہ میٹا نے ڈاکٹر فاریسٹ کے معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا لیکن کہا کہ وہ ان لوگوں [اسکیمرز] کو ہمارے پلیٹ فارم سے دور رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

ڈاکٹر فورسٹ جو کان کن فورٹسکیو میٹلز کے چیئرمین ہیں، نے الزام لگایا کہ فیس بک اشتہارات کو روکنے کے لیے مزید کچھ نہ کرنے میں "مجرمانہ طور پر لاپرواہ" تھا، جو 2019 کے اوائل میں پہلی بار سامنے آیا تھا۔

ڈاکٹر فورسٹ نے کہا کہ انہوں نے نومبر 2019 میں فیس بک کے مالک مارک زکربرگ کو ایک کھلا خط بھی لکھا تھا، جس میں ان سے مزید کارروائی کرنے پر زور دیا گیا تھا۔

فیس بک

Australia

meta