Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کا بلوچستان میں دہشت گرد حملے ناکام بنانے پر بہادر سیکیورٹی فورسز کو سلام

وزیراعظم نے مزید کہا کہ قوم ہماری سیکیورٹی فورسز کے پیچھے متحد ہے جو ہماری حفاظت کیلئےبڑی قربانیاں دے رہی ہیں۔
شائع 03 فروری 2022 10:40am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں دہشت گرد حملے ناکام بنانے پر بہادر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ہم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے پنجگور اور نوشکی، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے کیمپوں پر دہشت گردانہ حملوں کو ناکام بنایا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ قوم ہماری سیکیورٹی فورسز کے پیچھے متحد ہے جو ہماری حفاظت کیلئےبڑی قربانیاں دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی مں دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز کے کمپواں پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی جبکہ جوابی کارروائی مںئ 4دہشت گردوں کوہلاک کردیا گاک۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی میں دہشت گردوں کا بھاری نقصان ہوا جبکہ پنجگور حملے میں ایک جوان وطن پر قربان ہوگیا،پنجگور میں دہشت گردوں نے 2 اطراف سے سیکیورٹی فورسز کیمپ میں داخلے کی کوشش کی، فورسز کے بروقت ردعمل کی صورت میں دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

pm imran khan

بلوچستان

security forces

اسلام آباد

terrorist attack

Panchgor

Noshki