Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ایس ایل 7: لاہور قلندرز کی پشاور زلمی کیخلاف جیت، پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن

کراچی کے میدان پر قلندرز کا پھر دھمال، پی ایس ایل 7 کے 9ویں میچ ...
شائع 03 فروری 2022 10:17am

کراچی کے میدان پر قلندرز کا پھر دھمال، پی ایس ایل 7 کے 9ویں میچ میں پشاور زلمی کو 29رنز سے شکست دے دی،لاہور قلندرز نے جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 199رنز بنائے، اوپنر فخر زمان اور عبداللہ شفیق کے درمیان 94 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی تاہم عبداللہ 41 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

قلندرز کو دوسرا نقصان سیٹ بیٹر فخر زمان کی صورت میں اٹھانا پڑا، انہوں نے ایک بار پھر ففٹی اسکور کی،وہ 66 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ کامران غلام 30 رنز بناسکے۔

اختتامی اوورز میں محمد حفیظ اور راشد خان کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت لاہور نے مقررہ 20 اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔

محمد حفیظ 19 گیندوں پر 37 جبکہ راشد خان 8 گیندوں پر 22 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 2 جبکہ عثمان قادر اور حسین طلعت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

200رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کا آغاز اچھا نہ رہا اور اوپنر حضرت اللہ ززئی صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے۔

زلمی کی جانب سے کامران اکمل نے دھواں دھار باری سے میچ میں کچھ جان ڈالی لیکن وہ 41 رنز بناکر پویلین چلے گئے جبکہ حیدر علی نے 49رنز کی اننگز کھیلی لیکن وہ بھی ٹیم کو جیت نہ دلاسکے۔

حسین طلعت 15 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ تجربہ کار بیٹر شعیب ملک صرف 4 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے،اس کے علاوہ رتھر فورڈ 21 اور بین کٹنگ 10رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

لاہور کی جانب سے زمان خان نے 3 جبکہ شاہین آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پشاور زلمی کیخلاف جیت کے ساتھ لاہور قلندرز نے پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔

karachi

national stadium

points table

PSL 7