Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف آئی اے نے اپنے افسران کے تبادلے کو کالعدم قرار دے دیا

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پی ٹی آئی رہنما...
شائع 02 فروری 2022 04:08pm

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کے کیسز کی تحقیقات کرنے والے ایف آئی اے کے پانچ افسران کے تبادلے کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نے افسران کے تبادلے منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جن افسران کے تبادلے منسوخ کیے گئے ہیں ان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی مردان شاہ، ارشد بٹ، زوار احمد، شیراز عمر اور رانا فیصل منیر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ شہباز شریف اور جہانگیر ترین کے کیسز کی تفتیش کے انچارج افسران کا حال ہی میں تبادلہ کیا گیا تھا۔

FIA

shahbaz sharif

Jahangir Tareen