Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
08 Rajab 1446  

یوسف رضا گیلانی کا استعفیٰ ڈرامہ تھا، یہ کرسی سے چپکے رہیں گے، وزیرخارجہ

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قائد حزب...
شائع 01 فروری 2022 02:58pm

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کا استعفیٰ ڈرامہ تھا، یہ کرسی سے چپکے رہیں گے۔

سینیٹ اجلاس میں جذباتی تقریر کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یوسف رضاگیلانی کہیں نہیں جانے والے کرسی سے چپکے رہیں گے،یہ کمپرومائزڈ اپوزیشن لیڈر ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ن لیگ کے ساتھ اپوزیشن لیڈر کا اتفاق ہوا لیکن یوسف رضا گیلانی راتوں رات خود اپوزیشن لیڈربن گئے،جمعہ کوان کے ساتھ ہاتھ ہوا آئندہ بھی ہوتا رہے گا،اپوزیشن لیڈر اپنا استعفیٰ واپس لیں گے اور اسی کرسی سے چپکے رہیں گے، اپوزیشن لیڈر ووٹ خرید کر سینیٹر منتخب ہوئے ہیں۔

وزیرخارجہ کامزید کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر نے کل اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کے حوالے سے ایک غیر ذمہ داران بیان دیا جس کا افسوس ہے، اپوزیشن لیڈر نے اپنی غیرحاضری کی وضاحتیں کیں بہت سے حلقے ان وضاحتوں سے مطمئن نہیں لگتے،کیا انہیں علم نہیں تھا کہ کہ یہ بل قومی اسمبلی سے منظور ہوا ہے؟ اپوزیشن لیڈر اتنے بے خبر اور معصوم کیوں تھے؟ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں اگر آپکو شرم آرہی ہے تو میں ہردہ کرلیتا ہوں۔

FORIENG MINISTER

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد

Yousuf Raza Gilani