Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان واحد ملک ہے جہاں چور دوسروں کا احتساب کر رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ...
شائع 01 فروری 2022 12:54pm

اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کے رہنماء شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں چور دوسروں کا احتساب کر رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءشاہد خاقان عباسی نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جہاں چور دوسروں کا احتساب کر رہے ہیں،عمران خان بتائیں کہ انہوں نے کرپشن سے متعلق نیب اور ایف آئی اے کو کتنے خط لکھے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کی نا اہلی کے باعث مہنگائی عروج پر ہے، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، عوام کی جیبوں پر ڈاکہ مارا جا رہا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ وزیراعظم کے مشیر فرار ہوگئے، مشیر کی نوکری چھوڑنے والے اپنے اثاثے سامنے لائے جب کہ چیئرمین نیب ڈیلی ویجز پر چمٹا ہوا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما ء شاہد خاقان عباسی نے مزیدکہا کہ نواز شریف کا علاج چل رہا ہے، اس سال آئیں یا اگلے سال جب علاج مکمل ہو جائے گا تو وطن واپس آ جائیں گے۔

Shahid Khaqan Abbasi

اسلام آباد