Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

این سی او سی کا ملک بھر میں گھر گھر ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک...
اپ ڈیٹ 01 فروری 2022 02:05pm

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں گھر گھر ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی مہم میں ٹیمیں عوام کو کورونا ویکسین لگائیں گی۔

اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)کے سربراہ اسد عمر نے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی ویکسی نیشن کی خصوصی مہم شروع کردی گئی ہے،مہم کے تحت ٹیمیں گھر گھر جا کر ویکسین لگائیں گی۔

اسد عمر نے کہا کہ کورونا ویکسین کیلئے گھرگھر مہم سے عوام فائدہ اٹھا سکتے ہیں، عوام ہر صورت ویکسی نیشن کروائیں، کورنا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

وفاقی وزیر اسدعمرنے مزیدکہا کہ 18 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے، عوام کی بڑی تعداد بھی بوسٹر ڈوز لگوا چکی ہے جبکہ بوسٹر دوز لگوانے والے افراد کو کورونا ہونے کے باوجود کم مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

NCOC

coronavirus

اسلام آباد

Vaccination

Asad Umer