Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لتا منگیشکر کورونا سے صحت یاب، وزیر صحت کا بیان

ان کو صرف آکسیجن دی جا رہی ہے لیکن جب وہ اپنی آنکھیں کھول رہی ہے، تو ڈاکٹر سے بات کر رہی ہے۔
شائع 31 جنوری 2022 05:14pm
Photo: FILE
Photo: FILE

بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر اس مہینے کے شروع میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد وہ کورونا اور نمونیا سے صحت یاب ہوگئیں۔

گلوکارہ لتا منگیشکر کی کورونا سے مکمل صحت یاب ہونے کے بارے میں اہم خبر سب سے پہلے مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے اتوار کو انڈیا ٹوڈے کو دیئے گئے ایک خصوصی بیان میں شیئر کی۔

بعد ازاں انہوں نے اے این آئی کو تصدیق کی کہ لتا منگیشکر اب نمونیا میں مبتلا نہیں ہیں اور اب صحت یاب ہو رہی ہیں۔

راجیش ٹوپے نے کہا کہ "میں نے ڈاکٹر سے بات کی جو لتا منگیشکر کا علاج کر رہی ہےاور وہ صحت یاب ہو رہی ہے اس سے قبل وہ وینٹی لیٹر پر تھی لیکن اب 15 دنوں کے بعد وہ وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں،‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ ان کو صرف آکسیجن دی جا رہی ہے لیکن جب وہ اپنی آنکھیں کھول رہی ہے، تو ڈاکٹر سے بات کر رہی ہے۔

تاہم اس میں کمزوری ہے اور انفیکشن بھی ہے، لیکن وہ اب کافی بہتر ہیں اور علاج کا جواب دے رہی ہیں۔

پچھلے ہفتے یہ اطلاع ملی تھی کہ لتا منگیشکر کی صحت میں معمولی بہتری آئی ہے۔

Bollywood

Pakistani Showbiz

Lata Mangeshkar

Legendary Indian singer