Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل بینک کے صدر اور چیئرمین کو عہدوں پر بحال کر دیا

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی...
شائع 31 جنوری 2022 03:30pm

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی اور چیئرمین زبیر سومرو کوعہدوں پر بحال کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صدر نیشنل بینک عارف عثمانی اور چیئرمین نیشنل بینک زبیر سومرو کی عہدے پر بحالی کلئےد انٹرا کورٹ اپیل پر فیصلہ سنادیا۔

فیصلے میں عدالت نے صدر اور چیئرمین نیشنل بینک کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے عارف عثمانی اور زبیر سومرو کو عہدوں پر بحال کر دیا۔

عدالت نے برطرفی کیخلاف انٹراکورٹ اپیلیں منظور کرلیں،چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے فیصلہ سنایا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صدر نیشنل بینک عارف عثمانی اور چیئرمین نیشنل بینک زبیر سومرو کی اہلیت پر فیصلہ 27اکتوبرکومحفوظ کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے صدر نیشنل بینک عارف عثمانی اور چیئرمین نیشنل بینک زبیر سومرو کو نااہلی قرار دیتے ہوئے فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا،جس کے بعد نیشنل بینک اور وزارت خزانہ نے عارف عثمانی اور زبیر سومرو کی بحالی کیلئے الگ الگ انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کیں تھیں۔

IHC

اسلام آباد

President

chairman

Chief Justice Athar Minallah