Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس کل نہ بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وفاقی کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس کل نہ بلانے کا فیصلہ...
شائع 31 جنوری 2022 02:26pm

اسلام آباد:وفاقی کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس کل نہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی مصروفیات کے باعث کل وفاقی کابینہ کا اجلاس نہیں ہوگا اور کابینہ اجلاس کیلئے سمریز بھی وزارتوں سے نہیں منگوائی گئیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کل بہاولپور کے دورے کا فیصلہ کیا ہے ، جہاں پر وہ صحت انصاف کارڈ کی تقریب میں شریک ہوں گے اور تقریب سے خطاب کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دورے کے دوران وزیراعظم مقامی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

pm imran khan

اسلام آباد

federal cabinate