Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی :شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک...
شائع 31 جنوری 2022 02:24pm

راولپنڈی :شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں دہشت گرد مبین عرف مجروح مارا گیا جبکہ ہلاک دہشت گرد سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کخلا ف متعدد کارروائیو‌ں میں ملوث تھا، دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔

ISPR

North Waziristan

security forces

operation