یہالی تاشیا کی صنفِ آہن کے سیٹ سے لی گئی تصاویر وائرل
یہالی تاشیا خالداسا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر صنفِ آہان کے سیٹ سے ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ تصاویر شیئر کر کے شائقین کو حیران کر دیا۔
ڈرامہ صنفِ آہن یعنی 'فولاد کی خواتین' ،اس وقت مقبول ترین ڈراموں میں سے ایک ہے، اس میں سجل علی، یمنا زیدی، دنانیر، سائرہ یوسف، کبرا خان، رمشا خان اور سری لنکن اداکارہ یہالی تاشیا خالداسا نہایت اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔
پروڈیوسر کی طرف سے اس پراجیکٹ کیلئے یہالی کو شامل کئے جانے کی افواہوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیاتھالیکن پہلا ٹیزر ریلیز ہونے کے بعدان کے کردار کی تصدیق ہو گئی۔
یہالی نتھمی پریرا کا کردار ادا کر کررہی ہیں جنہیں پاکستان ملٹری اکیڈمی میں دو پرچم کے بیج لگانے اور دو ممالک کی نمائندگی کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
صنفِ آہن کے پریمیئر کے فوراً بعد یہالی کی سجل علی اور دیگر کے ساتھ دوستی سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے ایک پسندیدہ موضوع بن گئی تھی۔
اپنی تازہ ترین پوسٹس میں یہالی نے دنانیر، سجل اور کبرا کے ساتھ ان مقامات کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جہاں پر اس سیریل کی شوٹنگ کی گئی تھی ۔
ڈرامہ صنفِ آہن کو عمیرہ احمد نے لکھا ہے اور اسے آئی ایس پی آر کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے، ہمایوں سعید اور ان کی اہلیہ ثمینہ بھی اس پروجیکٹ میں بطورِپروڈیوسروں میں شامل ہیں۔
صنفِ آہن مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والی پرجوش نوجوان خواتین کی کہانی کی پیروی کرتا ہے جو پاکستان ملٹری اکیڈمی میں داخلہ لیتی ہیں، ڈرامے کو خواتین کی منفرد اور بہترین کاسٹ اور ایک مختلف کہانی کی وجہ سے بڑے پیمانے پر توجہ ملی ہے۔
Comments are closed on this story.