Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چیف جسٹس گلزار احمد نے اقلیتوں کیلئے تاریخی اسٹینڈ لیا، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے چیف جسٹس...
شائع 31 جنوری 2022 11:27am

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے چیف جسٹس گلزار احمد کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے اقلیتوں کیلئے تاریخی اسٹینڈ لیا۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ چیف جسٹس گلزار آج ریٹائر ہو رہے ہیں انہوں نے اقلیتوں کی عبادت گاہوں کو لے کر جو تاریخی اسٹینڈ لیا اس سے ان کی عزت و تکریم میں بہت اضافہ ہوا۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ ایسے وقت میں جب ہندوستان کی عدلیہ شدت پسندوں کے ہاتھوں بے بس نظر آتی ہے ،جسٹس گلزار جیسے ججز نے اقلیتوں کو سہارا دیا اور آزادانہ فیصلے دیئے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ اس سال سپریم کورٹ کے 5 جج صاحبان ریٹائر ہورہے ہیں، پارلیمان کو نئے ججز کی تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم پر غور کرنا چاہیئے،اگر پارلیمان سپریم کورٹ میں تعیناتیوں کو آزادانہ اور شفاف بناتی ہے تویہ بہت بڑا کارنامہ ہوگا۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں اپنے اختلاف کو پس پشت ڈال کر اس اہم ترمیم کیلئے سر جوڑیں۔

fawad chaudhry

Information Minister

CJP

اسلام آباد

Gulzar Ahmed