Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان

اسلام آباد:مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بُری خبر آگئی، یکم فروری...
شائع 31 جنوری 2022 10:59am
کاروبار

اسلام آباد:مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بُری خبر آگئی، یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

مکل میں پہلے ہی عوام مہنگائی سے پریشان ہے اور اب حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں کرلی ہیں۔

آج رات 12 بجے سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے، جس لئے اوگرا نے اپنی سفارشات وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹریولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 50 پیسےفی لیٹرتک اضافہ کی سمری بھجوادی ۔

سمری میں پیٹرول 5 روپے 50 پیسے، ڈیزل 7 روپے فی لیٹر، مٹی کا تیل 9 روپے 50 پیسے اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لٹراضافہ کی سفارش کی گئی ہے۔

آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج کیا جائےگا اورنئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

OGRA

اسلام آباد

petroleum prices