Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فخر زمان پی ایس ایل7 میں سینچری بنانے والے پہلےبلے باز بن گئے

کراچی :لاہور قلندرز کے فخر زمان پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 7 میں...
شائع 31 جنوری 2022 09:26am

کراچی :لاہور قلندرز کے فخر زمان پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 7 میں سینچری اسکور کرنے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔

فخر زمان نے یہ کارنامہ کراچی کنگز کیخلاف سرانجام دیا،انہوں نے اپنی شاندار سینچری 56 گیندوں پر مکمل کی جس میں 12چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔

فخر زمان 60 گینوں پر 106 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ان کی شاندار سینچری کی بدولت لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6وکٹوں سے شکست دی، لاہور قلندرز کی پی ایس ایل سیون میں یہ پہلی فتح ہے۔

karachi

Fakhar Zaman

PSL 7