Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے پانچویں میچ میں اسلام آباد...
اپ ڈیٹ 30 جنوری 2022 06:42pm

پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز مایوس کن رہا اور 35 کے مجموعی اسکور پر 4 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد شرفین ردرفورڈ اور شعیب ملک نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

پشاور زلمی کے 169 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد کے بیٹرز نے شاندار بیٹنگ کی اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 112 رنز بنائے، پال اسٹرلنگ 57 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

الیکس ہیلز کی شاندار بیٹنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے 169 رنزکا ہدف 16 ویں اوورز میں باآسانی حاصل کرلیا اور 9 وکٹوں سے پشاور زلمی کو شکست دے دی۔

islamabad united

peshawar zalmi