Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں طلبا کو نماز کی اجازت دینے پر پرنسپل معطل

بھارت میں ایک اسکول میں طلبا کو نماز پڑھنے کی اجازت دینے پر ...
شائع 30 جنوری 2022 05:23pm

بھارت میں ایک اسکول میں طلبا کو نماز پڑھنے کی اجازت دینے پر اسکول کی خاتون پرنسپل کو معطل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا کے ضلع کولار کے ماڈل ہائر اسکول کی پرنسپل اومادیوی کو انتہا پسند ہندوؤں کے دباؤ پر معطل کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ چند روز قبل اس وقت پیش آیا جب کرناٹکا کے ایک اسکول میں کچھ لڑکوں کی نماز پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، انتہا پسند اسکول کی پرنسپل کی جانب سے طلبا کو کلاس میں نماز پڑھنے کی اجازت دینے پر برہم تھے۔

ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد انتہا پسند ہندوؤں نے ماڈل ہائر اسکول پر دھاوا بول دیا اور حکام کو نماز کی اجازت دینے والی پرنسپل کے خلاف کارروائی کیلئے مجبور کیا گیا۔

جس کے بعد اسکول پرنسپل اوما دیوی کو معطل کر دیا گیا ہے اور انہیں شہر سے باہر جانے سے بھی روک دیا گیا ہے۔

school

karnataka